ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5افراد زخمی

سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5افراد زخمی

Sun, 16 Apr 2017 11:18:19    S.O. News Service

سرینگر، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں آج مظاہرین اورسیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پلوامہ کے ڈگری کالج کے قریب آج دوپہر نوجوانوں کا ایک گروپ نعرے لگانے لگا اور سیکورٹی فورسز پر پتھر پھینکنے لگا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے کئی گولے داغے۔ایسی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی فورسز نے انتباہ دینے کے لئے ہوا میں کچھ گولیاں چلائیں۔افسر نے کہا کہ تصادم میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔


Share: